اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کے لئے عالمی فنڈ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور پارلیمان کی کوششیں رنگ لے ائیں،موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا ہے،اتوار کواپنے بیان میں اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ’کاپ ۔27‘ کے موقع پر پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے عالمی فنڈ کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا،’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی توجہ طلب کرے میں اہم کردار ادا کیا،’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی،عالمی فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی،’کاپ-27′ کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا،اس اہم اجلاس میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھرپور انداز میں اپنا موقف پیش کیا تھا،موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان کی قومی اسمبلی میں ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے فوراً بعد ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممبر ممالک پر مشتمل سیمینار منعقد کرایا تھا،سیمینار میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کاریوں سے دنیا کو آگاہ کیا تھاسیمینار کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آئی پی یو کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ گیا تھا۔خط میں ترقی پزیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا،عالمی فنڈ کا قیام پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کے محاذ پر بڑی کامیابی ہےاس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاپ 27 میں شرکت کرنے والے پارلیمانی وفد اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کوششوں کو سراہا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کے لئے عالمی فنڈ کے قیام کا خیر مقدم








