امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ جی 77 کے سربراہ کے طور پرپاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مذاکرات کاروں کے کوپ27 میں کیے گئے اہم معاہدے کے تحت موسمیاتی تغیر سے متعلق نقصان کے لیے فنڈ قائم کیا گیا ہے اس سے قبل پہلے کبھی یہ باضابطہ طور پر کوپ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر نہیں لایا گیا۔
ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ پالیسی سطح پریہ اسلام آباد کی بڑی کامیابی ہے، ناقدین کہیں گے کہ یہ اپنے بچاؤ کے لیے لڑتی کمزورحکومت کیلیے کچھ بھی نہیں تاہم یہ ماحولیاتی انصاف کی سمت اہم قدم اور ترقیاتی قوموں کی طرف سے ایک بڑی پیشرفت ہے۔
At COP27, negotiators, led by Pakistan as chair of G77, produced an accord to set up a fund for loss and damage-remarkable given how controversial the issue is and it had never been on a formal agenda at a COP summit until this year.
Big foreign policy achievement for Islamabad.— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) November 20, 2022
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔









