بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارے چورعمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سارے چورعمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اگر کسی شخص کی پہچان کرنی ہے تو یہ دیکھیں کہ اس کیخلاف کون کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اپنے آپ کو مولانا کہتے ہیں، فضل الرحمان نے کہا جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے جوبائیڈن آپ کا لیڈر ہوگا ہمار انہیں.انہوں نے کہا کہ ایک شخص ہے جو اپنی سی وی لے کر پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے نوجوانوں کیلئے جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کافیصلہ عوام کو کرنا چاہیے۔ ہم کہتے ہیں یہ جنگ عمران خان کی نہیں پورے پاکستان کی جنگ ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ملک بچانے کیلئے نہیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ ہم سب سے دوستی کرنے کوتیار ہیں لیکن کسی غلامی نہیں کریں گے۔ ہم یہ جنگ پاکستان کیلئے نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔