بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن سے آنے والے دباؤ کو کوئی ماننے کیلئے تیار نہیں، اعجاز چوہدری  

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن سے آنے والے دباؤ کو کوئی ماننے کیلئے تیار نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 15لاکھ لوگ مارچ میں شرکت کرینگے، عدالت نے بھی کہہ دیا احتجاج کرنا سب کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری،فضل الرحمان کے دورے کسی کام نہیں آئیں گے، زرداری اسلام آباد گئے، مولانا سرکاری جہاز میں دورے کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 6 روزمیں مثبت باتیں ہوئیں تو تب بھی مارچ جاری رہے گا، لندن سے آنے والے دباؤ کو کوئی ماننے کو تیار نہیں۔