اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔ اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کے اسکول اور اسپتال تباہ کردیئے، ان چوہوں کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین چوہوں میں سے ایک چوہا سندھ کی گندم کھا گیا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا ٹیکس جمع نہیں ہوا جتنا آج ہوا، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت لا کر سندھ کے عوام کو بھی صحت کارڑ دیں گے۔علی حیدر زیدی نے کہا کہ یہ تین چوہے ایبسلوٹلی ناٹ سے گھبراتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر ہیں۔
عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں، علی زیدی








