کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس کو اپنا وزیر اعلیٰ پنجاب بھی جھوٹا سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دن تک پرویز الاھی نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان نے جو نام ایف آئی آر کے لئے دیئے تھے وہ سہی ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران اب سیاسی بند گلی کی طرف گامزن ہیں جبکہ پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے جو کہ اس کو مل نہیں رہی، پہلے دنیا عمران کو کرکٹر کے طور پر جانتی تھی لیکن اب عمران دنیا بھر میں گھڑی چور کے نام سے بدنام ہو گیا ہے۔
پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے، شرجیل میمن








