اسلام آباد(کامرس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد انٹر بنک میں ڈالر 33 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
’ طلب کے باوجود روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے‘ ماہرین
بول نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح کاروبار کے آغازمیں انٹر بنک میں امریکی ڈالر 33 پیسے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بنک میں ڈالر 223.17 روپے سے بڑھ کر 223.50روپے پر آگیا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب کے باوجود روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
بول نیوز ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا ملا جلا آغاز ہوا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی کے باعث 42682 پر آ گیا ہے۔









