بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پلانٹ کے قریب دھماکے، اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے زاپوریژیا پلانٹ کے قریب گولہ باری کی رپورٹس پریشان کن ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رافیل گروسی نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے زاپوریژیا پلانٹ کے قریب دھماکوں سے بڑی جوہری تباہی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس زاپوریژیا جوہری پلانٹ کی حفاظت پر عمل درآمد کریں۔

دوسری جانب آئی اے ای اے کے مطابق ماہرین نے اتوار کی صبح زاپوریژیا کے قریب 12 سے زیادہ دھماکے سنے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی اے ای اے کی ٹیم آج یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرے گی۔

زاپوریژیا پلانٹ کے قریب دھماکوں کی ذمے داری روس اور یوکرین ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں، یوکرین کا زاپوریژیا جوہری پلانٹ روس کے کنٹرول میں ہے۔