بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر لگی ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ  کے سُپر اسٹار شاہ  رُخ خان کے گھر کے باہر لگی  نیم پلیٹ  کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔

کنگ خان کے ممبئی میں موجود  گھر ’منت‘ کے باہر لگی نام کی تختی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس پر خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔

اس تختی  کی خاص بات یہ ہے کہ پہلے تو یہ سونے کی بنی ہوئی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


اس نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسے شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

اس عالیشان بنگلے کے آئے دن سوشل میڈیا پر چرچے ہوتے رہتے ہیں رواں سال کے آغاز پر اس بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ گوری خان اپنے گھر کے لئے ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ ڈیزائن کر رہی ہیں۔