بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

31 دسمبر کے بعد100،50،10اور 1000روپے کے بڑےنوٹ چلنا بند ہو جائیں گے، ابھی تبدیل کروا لیں سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑے سائز کے نوٹوں کو بند کر نے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 31 دسمبر سے پہلے ہی کرنسی کو تبدیل کر لیں ورنہ بعد میں یہ نوٹ بے کار ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے پرانے بڑے سائز کے نوٹ جن میں 10 ،100,50اور ایک ہزار روپے والے نوٹ شامل ہیں، پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اپنی کرنسی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان نوٹوں کو نئے ،جدید اور چھوٹے سائز کے کرنسی نوٹ میں تبدیل کروا لیں جس کے لیے شہریوں کو 31 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے ۔