facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا یوکرائن پر حملہ۔۔۔امریکی صدر بائیڈن کاردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد امریکی صدر نے یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،  جبکہ یوکرائنی صدر کاکہنا ہے کہ معاملے کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

یوکرائنی علاقے میں حملے کے فوری بعد امریکی صدر جو بائیڈن نےیوکرائنی  صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور روسی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کے نتیجے میں دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، اس وقت روس کی اسی فیصد فوج یوکرائن کی سرحد پر موجود ہے، روسی فوج کی نقل و حرکت پر پوری نظر ہے۔

دوسری جانب یوکرائنی صدر کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ہم آج بھی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔