بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں کیلئے ڈیمڈ ٹیکس لازمی قرار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ایف بی آرنے ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں کیلئے ڈیمڈ ٹیکس کو بھی لازمی قرار دے دیا۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیمڈ ٹیکس کا اطلاق ٹیکس 2022 سے ہی کردیا گیا ہے جو لوگ ٹیکس سال 2022کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں گے ان کیساتھ ٹیکس دہندگان کو یہ فارم بھی پر کرکے جمع کروانا ہوگا، یہ فارم 13اکتوبر2022کو نافذ کیاگیا تھا ، نوٹیفکیشن کے تحت جو ٹیکس دہندگان پہلے سے رواں سال کیلئے ٹیکس گوشوارےجمع کروا چکے ہیں انہیں بھی 31دسمبر تک یہ فارم الگ سے جمع کروانا ہوگا، ٹیکس دہندگان کو ڈیمڈ فارم میں اپنی زرعی، صنعتی،رہائشی و کمرشل سمیت تمام اقسام کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ ڈیمڈ ٹیکس کے قابل اثاثوں کی مجموعی مالیت کیا ہے، یہ بھی بتانا ہوگا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن سات ای کے تحت ڈیمڈ ٹیکس کیلئے کتنی ڈیمڈ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔ حکام کے مطابق حکومت کی طرف سے ڈیمڈ آمدنی پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس ٹیکس کے تعین اور وصولی کیلئے ایف بی آر نے اکتوبر میں فارم متعارف کروایا تھا اور اب اس فارم کو ٹیکس 2022 سے لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔