کراچی (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل، پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر اور معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ مطلب کے آرمی چیف کا الزام لگانا ملک سے غداری کے مترادف ہے ،پوری فوجی کمانڈ کو متنازع بنایا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا عمران نیازی کی کارستانیوں پر بغلیں بجارہاہے، اس ایجنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا،شاہ اویس نورانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں ملکی باگ ڈور سنبھالی ہےاور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے عالمی تعلقات کی بحالی میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہ عمران نیازی پاکستان کی تباہی کیلئے حقیقتاً سونامی ثابت ہوا،تکبر، غرور اور غیر انسانی رویہ کسی بھی قومی لیڈر میں نہیں ہو سکتا، عمران پاکستان کے نوجوانوں کی ایک تعداد کو عدم برداشت اور جھوٹ کو فروغ دینےکی مہم جوئی پرلگانے جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، ریاست مدینہ کا اسلامی ٹچ بھی آپ کو دیا گیا بیرونی ایجنڈا ہے۔
مطلب کے آرمی چیف کا الزام ملک سے غداری کے مترادف ہے، اویس نورانی








