بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یروشلم: 2 بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

مقبوضہ یروشلم کے دو الگ الگ مقامات پر بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، دھماکوں میں یروشلم کے بس اسٹیشنزکونشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پہلا دھماکا یروشلم کے مغربی خارجی راستے میں بس اسٹاپ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا دھماکا کچھ فاصلے پر ایک اور بس اسٹاپ پر ہوا جہاں ایک بس کو نقصان پہنچا اور تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد آدھے گھنٹے کے وقفے سے دوسرا دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔

یروشلم کے شائر زیڈک ہسپتال نے بتایا کہ پہلے دھماکے میں ایک زخمی شخص دم توڑ گیا جبکہ تشویش حالت میں ایک اور زخمی شخص زیر علاج ہے، دھماکے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے اور دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

حداسہ میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی لائے گئے اور دوسرے دھماکے کے بعد مزید 3 افراد لائے گئے تھے۔

وزیر پبلک سیکیورٹی عمر بار لیو نے بتایا کہ انہوں نے یروشلم میں ہونے والے دونوں دھماکوں کے حوالے سے پولیس سے بریفنگ لی ہے، غزہ کی پٹی کو قبضے میں کرنے والے فلسطین عسکریت پسند گروہ حماس نے ان دھماکوں کا خیر مقدم کیا ہے

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوا نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے عوام کو بس اسٹاپ پر بہادرانہ خصوصی آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یورپی یونین میں اسرائیل کے سفیر نے کہا یروشلم میں بم دھماکے انتہائی خوفناک تھے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمی افراد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

یہ دھماکے کئی ماہ کی اس کشیدگی کا حصہ ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاون کے نتیجے میں جاری ہے۔