بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گڈانی کے عوام بڑی تعداد میں پاک فوج حمایت میں نکل آئے ، وڈیرہ ولی محمد گوٹھ سے گڈانی موڑ تک مارچ

گڈانی (ممتاز نیوز)گڈانی کے عوام بڑی تعداد میں پاک فوج حمایت میں نکل آئے ۔ 100 سے زائد گاڑیوں میں لسبیلہ کے مختلف دیہات سے ہزاروں لوگوں نے وڈیرہ ولی محمد گوٹھ سے گڈانی موڑ کراچی سرحد تک مارچ کیا ۔ قبائلی شخصیت میر مولا بخش بزنجو اور میر ابرار بزنجو ریلی کی قیادت کررہے تھے ۔ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی سے قرب و جوار کے علاقہ گونج اٹھے ۔ مقررین کا کہنا تھا سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کی ولولہ انگیز قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ زلزلہ ہو یا ، سیلاب یا کوئی قدرتی آفت جنرل باجوہ کی قیادت میں پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ۔