کوئٹہ(ممتازنیوز)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے امریکہ نے 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد فراہم کی ۔ 2009 سے یو این ایچ سی آر نے امریکی تعاون سے افغان پناہ گزینوں اور میزبان آبادی کے لئے پانی ، صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے 251 منصوبے بھی مکمل کئے ۔انہوں نے بد ھ کو کوئٹہ میں و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی ، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور میجر ، کمانڈنٹ اسٹاف کالج جنرل عامر احسن نواز سے ملاقاتیں کیں ۔ امریکی سفیر نے بلوچستان بزنس ویمن پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا ۔ افتتاحی تقریب سےخطاب میں کہا کہ پراجیکٹ کیلئے امریکہ ساڑھے تین لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کرے گا ۔ کوئٹہ دورے کے دوران امریکی سفیر نے بیوٹمز اور ایس بی کے یونیورسٹیز کی فیکلٹیز سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ یو ایس ایڈ کے تحت امریکہ 56 فیصد خواتین سمیت 300 طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وضائف فراہم کرتا رہا ہے ۔ دورے میں امریکن ایمبیسیڈر نے گلین اینڈ گرین مہم کے تحت کوئٹہ میں پودے بھی لگائے ۔










