کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہےکہ یوکرین کے ملک کے علاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔
یوکرینی صدر کاکہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈرگارڈزپر میزائل حملے کیے ہیں جس سے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے یوکرین پر مکمل حملہ کیا ہے اور یوکرین کے پر امن شہر حملوں کی زد میں ہیں، یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیت جائے گا،
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پیوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روس کی جانب سے کیف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوکرین کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔