بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوااور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود /تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم پیرکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختو نخوااور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ اس دوران سندھ اور جنوبی/وسطی پنجاب میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود /تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔