اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن کے ولسن سینٹر کے ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے سینئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے عمران خان کے اسلام آباد جلسے سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مائیکل کوگل مین نے لکھا کہ میرے خیال میں عمران خان نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔

I think Imran Khan achieved his goal. Today's rally was meant to showcase strength & public support, less in advance of the no confidence vote & more in anticipation of the next election, whenever it is. His speech was a campaign pitch, and it will resonate with his support base.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) March 27, 2022
انھوں نے لکھا کہ عمران خان کی ریلی کا مقصد عدم اعتماد سے پہلے اور اگلے الیکشن (جب بھی ہوں) سے قبل عوامی حمایت اور طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
کوگل مین نے مزید لکھا کہ عمران خان کی تقریر انتخابی مہم تھی جو ان کی حمایت میں گونجےگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔








