بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین ،لاکھوں کی تعداد میں شہری بجلی، پانی اور ہیٹنگ کی سہولیات سے محروم ہو گئے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے حالیہ حملوں میں کیف کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں شہری بجلی، پانی اور ہیٹنگ کی سہولیات سے محروم ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرڈ سٹیشن کی انتظامیہ نے بجلی کی محدود پیداوار سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تین چوتھائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیئف کے رہائشیوں کو دن میں صرف چار گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جائے گی۔