بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیش کا آخری روز،3 ہزار سیکورٹی اہلکار الرٹ

راولپنڈی (ممتازنیوز) پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیش کا آخری روز،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی اور یگر سینئر افسران بھی موجود ہیں۔ پاک انگلینڈ کرکٹ پریکٹس سیشن کے دوران راولپنڈی پولیس کے 3000افسران واہلکار سیکورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سی پی او نے انٹری گیٹس، پارکنگ،ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول او رمشکوک افرا د پر کڑی نظر رکھیں۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ٹیمز اورمیچز کی سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔