بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدو جہد کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ای الیون اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر اور جیالے کے لیے تاریخی دن ہے،آج سے 55 سال پہلے پاکستان میں سیاست بہت مختلف تھی، 55 سال پہلے عوام کو ووٹ دینے کاحق حاصل نہیں تھا، آج جو جمہوریت کے علمبردار بننے پھرتے ہیں انہیں جمہوریت کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کے حق سے آگاہ کیا، آج کے نوجوانوں کو بلکل علم نہیں ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم کے لیے کتنی جدو جہد کی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنتے تھے، جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جمہوریت کی بقاء کی خاطر پھانسی کا جھولا جھولنا پڑا، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو تاریخ رقم کرتا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدو جہد کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔