اسلام آباد(ظفر محمودشیخ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جامع مسجد رحمت العالمین سے چار ماہ قبل شروع ہونے والی دو کلو چاول تحریک متاثرین سیلاب کےلئے شروع ہوئی حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد آج بھی جاری ہے ، سندھ ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے دور افتادہ لاکھوں لوگوں کو فیضیاب کرتے مسلسل یہ تحریک آگے بڑھ رہی ہے ، اب تک 2لاکھ 50ہزار کلو چاول اور ٹنوں کے حساب سے راشن مسجد پہنچا دیا گیا، اب تک 25ہزار خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے ،راشن تقسیم میں لوگوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا گیا نہ فوٹو سیشن نہ ویڈیوز اور نہ ہی مشہوری، ابتدا میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا، آج بھی لاکھوں متاثرین اپنی پرامید نگاہوں سے اپنے مخیر پاکستانی بھائیوں کے مزید ایثار کے منتظر ہیں ۔
متاثرین سیلاب کےلئے 2کلو چاول تحریک آج بھی کامیابی سے جاری








