بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا انٹر ریجن مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(ضیاالاسلام) خیبر پختونخوا انٹر ریجن مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے گورنمنٹ مڈل سکول خزانہ کو دو ایک سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی مظہر خان پرنسپل گورنمنٹ ہائی وہائیرسکنڈری سکول نمبر ون نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ پیر حبیب الرحمان سیکرٹری مڈل سکولز گیم، طاہرخان، یحیٰ جان، حبیب اللہ، صوبائی صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد خان، ٹیکنیکل آفشلز اعجاز محمد، محمد علی، عزیز محمد اور عتیق الرحمان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا انٹر ریجن مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں مختلف گورنمنٹ مڈلز سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا پہلے سیمی فائنل میں خزانہ مڈل سکول نے گورنمنٹ مڈل سکول داد کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے گورنمنٹ مڈل سکول مشتر زئی کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے گورنمنٹ مڈل سکول خزانہ کو دو ایک سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔