گوجرانوالہ : برقع پہن کر لڑکی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان پکڑا گیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے سول لائنز میں برقع پہن کرلڑکی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان کو محلے والوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور نوجوان کی خوب درگت بنائی۔
محلے داروں کا کہنا ہے کہ نوجوان برقع پہن کر کئی روز سے انکے محلے میں آرہا تھا، شک ہونے پر محلے والوں نے چیک کیا تو برقع کے اندر سے لڑکا نکلا۔
اہل محلہ نے لڑکے کی خوب درگت بنائی اور معافی مانگنے پر چھوڑ دیا۔
گوجرانوالہ، برقع پہن کر لڑکی سے ملنے آیا نوجوان پکڑا گیا








