بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد،راولپنڈی میں موسلادھار بارش, نشیبی علاقے زیر آب آگئے

اسلام آباداور راولپنڈی میں موسلادھار بارش(Rain) نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے  جس سے نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہو گیا۔
سید پور میں  15، گولڑہ میں 36 اور بوکرہ میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پیرودھائی میں 34، نیو کٹاریاں میں 36 اور شمس آباد میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری بارشوں کے پیش نظر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے ۔

مزیدپڑھیں:اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

واسا حکام کے مطابق نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں علمہ تعینات ہے۔
نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری بھی الرٹ رکھی گئی ہے۔

کھاریاں میں بھی بارش سےگرمی کی چھٹی ہوگئی،علی الصبح ہونیوالی بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔