بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی تحلیل کا معاملہ ، پرویز الٰہی نے عمران خان سے معذرت کر لی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے معذرت کرلی ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئےمعذرت کر لی ہے۔
غریدہ فارقی کے مطابق چند ترقیاتی کاموں اور فنڈز کا جاری ہونا، عام انتخابات میں پنجاب سے شکست کا امکان، ایم پی ایز کا نالاں ہونا اوراسمبلی کی تحلیل بارے راضی نہ ہونا چودھری پرویز الہٰی کی معذرت کی وجوہات ہیں۔
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے پرویزخٹک بھی ملاقات میں شامل تھے۔