بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کے لیے تیار ہوجائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی کمپنی گنور (Guvnor) نے ایک بار پھر پاکستان کو ایل این جی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔

کمپنی نے چار ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق وزارت توانائی کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گنور کمپنی اس سے قبل نومبر، جنوری اور رواں ماہ مارچ میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی ہے۔