راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری تاریخی ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی 8ویں وکٹ 641رنز پر گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز تیز رفتار 506 رنز بنائے تھے، جبکہ دن کے اختتام تک پاکستان صرف 4 وکٹیں ہی حاصل کر سکا تھا، جبکہ ہیری بروک اور بین سٹاک کریز پر موجود تھے، ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوک اور ہیری بروک میدان میں اترے تو 515 رنزکے مجموعی سکور پر نسیم شاہ نے بین سٹوک کو 41 رنز پر چلتا کیا ، اس کے بعد آنے والے لیام لیونگ سٹون نے صرف 9 رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو کیچ آؤٹ کر دیا، اور پھر سیٹ بیٹسمین ہیری بروک کو 153 رنز پر پویلین کی راہ دیکھائی ، انگلینڈ کی 8ویں وکٹ ول جیکس کی صورت میں گری ، پاکستانی گیند باز محمد علی نے انہیں پویلین کی راہ دیکھائی ۔









