بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر نے اپنے نومولود بچے کی ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جوڑی، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے اپنے نومولود بچے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔

ٹک ٹاک و انسٹاگرام کی دنیا کی مشہور ترین جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں 30 اکتوبر کو پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی۔

حال ہی میں والدین کے رتبے پر فائز ہونے والی اس جوڑی نے تاحال اپنے بچے کی جنس اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر نہیں کی مگر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بچے کی پہلی ویڈیوز اپلوڈ کر دی ہیں۔

 

 

کنول کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بچے کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، کنول نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے ۔

 

 

 دوسری جانب ذوالقرنین نے اپنے نومولود بچے کے کان میں خود اذان دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے، اُن کا بتانا ہے کہ وہ اس لمحے جذباتی ہو گئے تھے۔

ذوالقرنین نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’اللّٰہ سب کو اولاد کی نعمت سے نوازے‘۔