بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلیل الرحمان قمر کا اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو کہتا ہوں کہ سال بھر مجھ پر حکم چلاؤ لیکن کچھ دن خود کو میرا غلام بھی سمجھو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ وہ ابھی نادان ہے اس لیے اسے کسی ایسی عورت سے دوستی نہیں کرنی چاہیے جس کا بریک اپ یا طلاق ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ طلاق یافتہ خواتین بُری عورتیں ہوتی ہیں مگر طلاق یافتہ عورتیں آپ کی خوشی میں کبھی خوش ہو ہی نہیں ہوسکتیں کیونکہ جو آپ کے پاس ہے وہ انہیں کھوچکی ہیں۔

معروف ڈراما ساز نے ہراسانی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک لڑکی کسی لڑکے کو پسند کرتی ہے اور وہ اسے گھورتا ہے تو یہ ہراسانی نہیں لیکن اگر ایک لڑکی کو ایسا لڑکا گھورتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتی تو یہ ہراسانی ہے، یہ بالکل فضول بات ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ میں اکثر اپنی بیوی کو کہتا ہوں کہ مجھ پر سارا سال حکومت کرو لیکن چار پانچ دن میرے غلام بن جاؤ تاکہ میں بھی اپنی انا کی تسکین کر سکوں اور خود کو غالب آدمی کی طرح محسوس کر سکوں۔

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ شادی کے بعد مرد اپنی دلہن کو ہمیشہ یہ کہتا ہے کہ میری ماں کی عزت کرنا۔ ایسا کیوں؟ کیا آپ کی والدہ پہلے سے ہی عزت کی مستحق نہیں جو آپ بیوی سے یہ کہہ رہے ہوتے ہیں؟