بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ میں بحر الحمر نٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح، 67 ممالک 138 فلمیں دکھائی جائیں گی

جدہ (امیر محمد خان سے )جدہ میں بحر الحمر نٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا اس فلم فیسٹیول میں 67 ممالک 138 فلمیں دکھائی جائیں گی غیر مکینوں اور سعودی رعایا کیلئے 34 زبانوں پر مشتمل فلمیں دکھانے کا اہتمام سمندر کے کنارے کیا گیا جہاں بڑے اسکرین پر ہزاروں کی تعداد لوگ فلمیں دیکھ رہے ہیں ،افتتاحی تقریب میں دنیا کے بڑے اداکاروں نے شرکت کی جن میں حایفہالمنصور ،بھارتی فنکار شاہ رخ خان ، اکشے کمار ،کاجل کرینا کپور ،سیف علیخان ،، پاکستان سے ٹوٹ اداکار سجل،فلم پروڈیوسر جمائمہ خان ،اور دنیابھر سے اداکار شرکت کررہے ہیں اس سلسلے میں ساحل سمندر کو ایک۔ہفتہ کیلئے بند کیا گیا ہے تاکہ فلم دکھائی جاسکے پہلے روز ہندوستانی فلم دل والے دولہنیا لے جائینگے اس موقع پر فلم کے ابتدا سے قبل شاہ رخ خان اور کاجل نے اسٹیج پر آکر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فلموں کے مکالموں سے ہزااروں حاضرین سے داد حاصل کی ۔شاہ رخ خان گزشتہ دو ہفتوں سے جدہ میں اپنی فلم۔کی شوٹنگ کررہے ہیں