اسلام آباد(ممتاز نیوز )تحریک طالبان پاکستان نے امریکہ کی جانب سے اپنے نائب امیر مفتی مظہیم کو عالمی دہشت گرد قرار دینے پرامریکی محکمہ خارجہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ٹی پی ‘افغان سرزمین سے کام نہیں کر رہی،جمعہ کوصحافی فرزانہ شاہ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام میں کہاگیاکہ ٹی ٹی پی نے نائب امیر مفتی مظہیم کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دینے پر امریکی محکمہ خارجہ کی مذمت کی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی ‘افغان سرزمین سے کام نہیں کر رہی’نوٹ: افغانستان میں اب تک ٹی ٹی پی کے متعدد اہم کمانڈر مارے جا چکے ہیں۔
https://twitter.com/Jana_Shah/status/1598603630730518529?t=OP9oE7MGkQO_OOSIDR6O4g&s=08









