خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سیکٹر ایم فورپر اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمودکی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایت پر سیکٹر ایم فور کو جدید ترین ڈے اینڈ نائیٹ سپیڈ چیکنگ کیمرے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کیمطابق موٹر ویز پر جدید ترین سپیڈ چیکنگ کیمروں کی مدد سے اوور سپیڈ کو کنٹرول کرکے حادثات کو کنٹرول کرنا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پلازہ جات پر تمام گاڑیوں میں فوگ لائٹس کی بریفنگ جاری رکھنے کا حکم دیا اور No More کمپین کے بارے میں بھی بریفنگ دی کہ رانگ سائیڈاوورٹیکنگ، اوور سپیڈ چیکنگ اورپولیس لائٹس سے مشابہت رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف سپاٹرز کی مدد سے کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ان اقدامات کا مقصد شہریوں قومی شاہراؤں پر محفوظ اور آرام دہ بناکر مسافروں کو جانی اور مالی نقصان سے بچانا ہے۔
نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سیکٹر ایم فورپر اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری








