راولپنڈی (ممتاز نیوز) عورت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام “جزبہ” پروگرام کے تحت گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقریب میں عورت فاونڈیشن کی ریسورس پرسن کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن جلد سے جلد کروائے جائیں ،روبینہ اکبر سابقہ کونسلرکا کہنا تھا کہ جو خواتین لوکل گورنمنٹ الیکشن میں ہوتی ہیں ان کو بااختیار بنایا جائے اور خواتین کونسلروں کو مرد کونسلروں کے برابر فنڈز دیے جائیں اور اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا سکیں،انہوں نے بتایا
پروگرام میں تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والی خواتین معذور افراد اور خواجہ سرا یکجا ہو کر آواز اٹھاتے ہیں اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیتی ہیں ،اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما ثمینہ شعیب سیاسی کا کہنا تھا کہ اگر خواتین گھر کا نظام بہت منظم طریقے سے چلا سکتی ہیں تو ملک کی بھاگ دوڑ ان کے ہاتھ میں دینے سے کیوں گھبراتے ہیں جبکہ ماضی میں بہت سی مثالیں موجود ہیں،جزبہ کی یوتھ ممبر صبا صغیر کا کہنا تھا کہ خواتین کا آگے آنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اگر ہم ان کو گھر تک محدود کر دیں تو ان کے مسائل کون ایوان بالا تک لے کر جائے گا اور کون نشاندہی کرے گا اور ان کے مسائل کا حل کون نکالے گا ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن جلد سے جلد کروائے جائیں،سماجی ورکر
سعیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صحت کے مسائل جس تیزی سے بڑھ رہے ہیں ان کے پیچھے صفائی کے عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا نہایت ضروری ہے
جذبہ کے تحت ہم یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے اور ہم سب مل کر خواتین کو باشعور بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔تقریب سے صحافی اور تجزیہ کار سلیم ممتاز چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔










