بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انقلاب پاکستان کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے، ایمان طاہر

اٹک (ثاقب خان کھٹڑ )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور حلقہ این اے 50 کی ٹکٹ ہولڈر ایمان طاہرصادق نے کہا انقلاب پاکستان کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پُرامن انتخابات کے ذریعے تبدیلی کو راستہ فراہم کیا جائے۔فوری انتخابات تحریک انصاف کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں،اٹک میجر طاہرصادق کی قیادت میں متحد ہے۔ عوام پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ناکوں چنے چپوا دینگے ۔ انھوں نے کہا کوئی امپورٹڈ حکومت کے حامیوں کو بھی سمجھادےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جوشرط رجیم چینج اپریشن کے بعد تھیں آج بھی وہی ہے کہ پہلے فی الفور الیکشن کی تاریخ پھرمذاکرات ہونگے اور آج بھی یہی بیانیہ ہے ۔ یوٹرن کیسے ہوگیا؟ بے چارے پٹواری خود ہی جھوٹی کہانیاں گھڑتے ہیں اور خود ہی بغلیں بجانے لگ جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو تحصیل جنڈ کے گاوں کانی میں بجلی سکیم کا افتتاح کے موقع پر رحمان گل خان خٹک کی جانب سے منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا مشکلات ، سازشوں اور محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھی کبھی بھی اٹک والوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ،موقع ملا تو خدمت کی نئ تاریخ رقم کرینگے ۔ تقریب میں سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ایم این ایم این میجرطاہرصادق، سابق ناظم یوسی مکھڈ ملک سلیم، ملک ہارون رمضان، سابق ناظم تراپ ملک اعتبار، ملک عظمت، ملک شریف کانی، خالد جمیل سینکڑوںافراد بھی موجود تھے ۔بعد ازاں ایمان طاہرصادق تحصیل جنڈ، یونین کونسل تراپ: ڈھوک گھگھی میں سابق کونسلر سیدخان کے گھر بھی گئیں سابق ناظم تراپ ملک اعتبار خان بھی ہمراہ تھے۔