کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں حریت آفس میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار ہوا جس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم کو رکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ مقبوضہ علاقے بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم اور پلیٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے خطے میں جاری تشدد اور بدامنی نے معذور افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سیمینار میں مقررین نے کہا کہ معذوری خاص طور پر بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال کے بعد معذور افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے زیر حراست افراد کے خلاف استعمال کی جانے والی غیر انسانی ٹارچر کی تکنیک اور پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے تحاشا استعمال نے ہزاروں کشمیریوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر دیا ۔مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن جیسے نام نہاد غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری لڑکے اور لڑکیاں مستقل معذوری کا باعث بن چکے ہیں جو پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اپنی بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “1990 کے بعد سے، قدرتی طور پر معذور افراد کی تعداد بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماری جا چکی ہے۔ مقررین نے کہا کہ 2016-18 کے درمیان پیلٹ لگنے سے 1,253 افراد کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے بارودی سرنگوں اور بوبی ٹریپس کے استعمال نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کر دیا مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا موثر نوٹس لے اور بھارتی حکومت کو ان جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے جو اس کی افواج کشمیریوں پر ڈھا رہی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں کنویئنئر محمود احمد ساغر کے علاوہ شیخ عبدالمتین، الطاف حسین وانی، حسن البنائ، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، فیض نقشبندی ، اور امتیاز وانی نے بھی خطاب کیا
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد








