اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی تاریخ میں پہلی بار انڑن شپ کے لیے آئے انٹرنیز کو افسران کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن افسران کو انڑن شپ کے لیے آئے انڑنیز کے ماتحت کام کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیے گئے ۔ ای سی پی کے اہم شعبے لا ونگ میں بنا اشتہار دیے انٹرنیز کا داخلہ اور افسران کے اختیارات کا استعمال دیا گیا، وکالت کے طلباء کو انٹرنشپ آفر کرنے میں چیف الیکشن کمشنر کا خصوصی کردار رہا، انٹرنیز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے بھائی بھی نوازے گئے، انٹرنیز کو ہر ماہ 35 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے عجیب و غریب حکم نامہ پر ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔










