فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نون لیگ میں شامل ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ عاصم نذیر نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔
عاصم نذیر نے عدم اعتماد کی تحریک میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ عاصم نذیر نے کل پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی ، ملاقات کے دوران عاصم نذیر نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔
خیال رہے کہ عاصم نذیر چوہدری نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمقولیت اختیار کی تھی اس سے قبل وہ این اے 77 سے تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔








