بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ن لیگی قیادت دباؤمیں آئی نہ آئے گی،عمران دھمکیوں سے مرعوب نہیں کرسکتے،رہنمامسلم لیگ(ن)سعودی عرب

جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے حکومت خاص طور پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو پی ٹی آئی کی طرف سے کسی دباؤ میں نہ آنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھا،عمران خان کی طرف سے مذاکرت کے لئے شرائط کا کوئی جوازنہیں بنتا،اگر وہ سنجیدہ ہیں توغیرمشروط بات چیت کی جاسکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوصوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیوں اورپھر مذاکرات کی حالیہ پیش کش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ سعیداحمد اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ سابق وزیراعظم دھونس دباؤ کے ذریعے اپنے مطالبات منواسکتے ہیں نہ مرعوب کرسکتے ہیں،ناکام لانگ مارچ کے بعد اب انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئے،انہوں نے اپنے پونے چار سال کے دوراقتدار میں معیشت کابیڑہ غرق کیااور اب انتشاراور افراتفری کی سیاست کرکے معیشت کو بہتربنانے کی حکومت کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اتحادی حکومت پہلے کسی دباؤ میں آئی نہ آئندہ آئے گی وہ وقت دورنہیں جب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کوششوں سے اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکال لے گی ۔