اسلام آباد (ممتاز نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بیگم نجمہ حمید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سےدلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید ایک مخلص، غریب پرور اور باوقار سیاسی رہنما تھیں۔ ان کی جہموریت کےلیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مذید کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہوسکے گا۔ اسپیکر نے اللّٰہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بیگم نجمہ حمید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی








