بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف اورسردار تنویر الیاس میں توں تکرار

وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا میں تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ تکرار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف منگلا میں ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کررہے تھے کہ کوہستان میں بجلی منصوبے کا اعلان کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ تکرار ہو گئی۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، بعد میں بات کریں گے، تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہ ہوئے۔
دونوں وزرائے اعظم کے مابین تکرار کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منع کرنے کے باوجودوزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہ ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً اپنی بات جاری رکھنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں دوبارہ کہا کہ ’’بات کریں گے آپ سے‘‘۔
شہباز شریف نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کی تو وزیراعظم آزاد کشمیر پھر بول پڑے، جس پر شہباز شریف نے انہیں کہا کہ ’’پلیز، میری بات سنیں، آزاد کشمیر کے لیے ، آپ سے بات کریں گے، وزیراعظم صاحب، آپ بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے‘‘۔