پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق نیب نے تحقیقات مکمل کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے متعلقہ اداروں سے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے وصولی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
نیب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خط ارسال کردیئے گئے ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں دو ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے ریکور کئے جائیں گے۔
ہیلی کاپٹرزعمران خان اورسابق وزرا نے استعمال کئے تھے۔
پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ وصول کئے جائیں گے








