بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہ پاکستان سے کشمیر واپس لینے کا وقت ہے، کانگریس رہنماکی بڑھک

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما ہریش راوت نے بڑھک لگائی ہے کہ یہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا واپس لینے کا وقت ہے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت پاکستان کمزور حالت میں ہے اور یہی وہ وقت ہے جب ہم پاکستان سے مقبوضہ کشمیر چھین سکتے ہیں۔
کانگریس کے رہنما ہریش راوت نے کہا کہ ’پاکستان کے غیر قانونی قبضے سے کشمیر کو آزاد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم نے کانگریس حکومت کے دوران پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پاس کی تھی۔ اب مودی حکومت کو اسے بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے۔ اس وقت پاکستان کمزور حالت میں ہے، یہ وہ وقت ہے جب ہم پاکستان سے مقبوضہ کشمیر چھین سکتے ہیں۔