بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ،کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، رمیز راجہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ،کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رمیز راجہ نے ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی سے کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کو کھیلنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں،فاسٹ بولرز کو کردار اداکرنا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ہوم گراﺅنڈز پر انگلینڈآپ کو پکڑ نہیں سکتا،ان کاکہناتھا کہ کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔