پشاور(ضیاالاسلام)پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں 49ویں آل پاکستان انٹر یونٹ والی بال چمپئن شپ آج سے پشاور میں شروع ہوگی،اس چمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈاکے مختلف یونیٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔چمپئن شپ کو کا میاب بنانے کیلئے پیسکوپشاور کے سپورٹس ڈائریکٹر شاہدحسین کی نگرانی مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔پاکستان واپڈاسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی آل پاکستان انٹر یونٹ والی بال چمپئن شپ کی میزبانی پشاورکودی گئی ہے اس حوالے سے ڈائریکٹرسپورٹس پیسکو شاہد حسین نے بتایاکہ ایونٹ کوکامیابی سے کرانے کے لیے ہم نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہے اور توقع ہے کہ پیسکو پشاوراپنی تاریخ کودھراتے ہوئے فاتح بننے کاگراں قدراعزازاپنے نام کریں گا
انٹر یونٹ والی بال چمپئن شپ آج سے پشاور میں شروع ہوگی








