بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھور، با لائی پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں موسم گرم رہنے کے علاوہ بعد دوپہرگرد آلود/تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھور، با لائی پنجاب سندھ اوربلوچستان میں موسم گرم رہنے کے علاوہ بعد دوپہرگرد آلود/تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد46،سکرنڈ، دادو45،موہنجوداڑو، پڈعیدن اورمٹھی میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔