بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر کالجز گیمز، ہدف کالج پشاور کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

پشاور(ضیاالاسلام) بورڈ آف انٹر میڈییٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام انٹر کالجز گیمز میں ہدف کالج پشاور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان بھی اپنا لوہا منوایا۔ انٹر کالجز گیمز خواتین میں پہلی اور مردوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہدف کالج کے طالب علم اسامہ خالد نے سال کا بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز بھی جیت لیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب پشاور بورڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئر مین بورڈ نصر اللہ خان تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پروفیسر تاج الدین، پروفیسر منصور خٹک، پروفیسر سعید اور ڈائیریکٹر سپورٹس منظر خان شامل تھے۔محنت میں عظمت کے مقولے کو درست ثابت کرتے ہوے ہدف کالج پشاور نے مختصر عرصے میں نا صرف تعلیم کے میدان میں بلکہ کھیلوں میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ بورڈ آف انٹرمیڈییٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن پشاورکے زیر اہتمام انٹر کالجز گیمز میں ہدف کالج نے 2019 اور2020 دونو ں سالوں میں مجموعی طور پر 2nd پوزیشن حاصل کی۔ہدف کالج پشاور نے ٹینس میں پہلی، بیڈمنٹن میں تیسری، باسکٹ بال اور سکواش میں پہلی ہینڈ بال میں تیسری، کراس کنٹری میں تیسری، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کھیل کا میدان ہو یا تعلیمی سر گرمیاں ہوں، ہدف کالج کی کاوشیں اور محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں میں ہدف کالج اپنا آپ منوا رہا ہے۔ ہدف کالج کا شمار معتبر اداروں میں ایک خاص مقام بنا رہا ہے جس کا ثبوت اس کی پے در پے کامیابیاں ہیں۔