اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیت وقار ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ججز، عدلیہ اور وکلاء کے عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوٹ اسلام آباد کو فوری طور پر نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل کیا جائے- اس سے عدلیہ اور وکلاء کے وقار میں اضافہ ہوگا اور وہ بہتر جگہ اور ماحول میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے- اس کے ساتھ ساتھ ایف ایٹ مرکز میں رہائش پذیر مکینوں کو بھی سکھ کا سانس ملے گا ان خیالات کا اظہار وقار ظفر بختاوری نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ مرکز میں پارکنگ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مرکز کی اردگرد گلیوں میں پارکنگ لوگوں کی تکلیف میں اضافہ کا باعث ہے ۔ وقار ظفر بختاوری نے حکومت اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ایف ایٹ کے مکین ایف ایٹ مرکز کی تجارتی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکے ۔
ایف ایٹ مرکز کی ڈسٹرکٹ کورٹ کو جلد از جلد نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل کیا جائے ،وقار ظفر بختاوری








