بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تنویرالیاس آداب حکمرانی سے نابلد، اپنی حرکت پر معافی مانگیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے،عطاتارڑ،شاہ غلام قادر

اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کےصدر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اپنی حرکت پر معافی مانگیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہاکہ تنویر الیاس ندامت کا اظہار کریں کہ اس نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایایہ سب اس لئے کیا گیا کہ عدم اعتماد سے بچا جا سکے،تنویر الیاس کو آداب حکمرانی کا بھی پتہ نہیں ، تنویر الیاس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو تقریر کے دوران ٹوکا ،منگلا کے مقام پر یو ایس ایڈ کے تعاون سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی تقریب ہوئی، منگلا کے مقام پر جو واقعہ ہوا ایسی تقاریب گورنمنٹ آف پاکستان کی ہوتی ہیں جب تک اس میں کسی کو بلایا نہ جائیے تو کوئی بھی نہیں جاتا، تقریر کے دوران خرابی کی میر پور جا کر پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم پاکستان کے خلاف گالم گلوچ کی، تنویر الیاس نے جو زبان استعمال کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کل غیرت جاگ گئی لیکن ماضی کی ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کیا جائےاس بندے کو عمران کی غلامی منظور ہےکل کا واقعہ شہدائے کشمیر کے ساتھ زیادتی ہے اگر کشمیریوں کی عزت کا اتنا خیال ہے تو کابینہ کا اجلاس مظفر آباد کے بجائے اسلام آباد کیوں کرتا ہےکل سوال کرنے والے سے پوچھتا ہوں کہ ڈیڑھ سال میں اس نے کیا کیا؟تنویر الیاس پاکستان مخالف رجحانات پیدا کر رہا ہے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدر ہوں مجھے بھی دعوت نامہ نہیں ملاکیا وجہ ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر بغیر اجازت کے تقریب میں گئے، جب وزیراعظم آزاد کشمیر وہاں گئے تو شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے تھے وہاں پر بات کیوں نہیں کی بریفنگ میں دونوں اکھٹے تھے تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے،جب افتتاح کیا گیا تو تب بھی تنویر الیاس شہباز شریف کے ساتھ تھے تب بھی نہیں ملے مگرجب تقریر جاری تھی تو اسلام آباد سے ان کو واٹس ایپ پر سینٹورس سے متعلق میسج ملاتنویر الیاس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو تقریر کے دوران ٹوکا، تنویر الیاس کو آداب حکمرانی کا بھی نہیں پتا کہ ایک وزیراعظم کے ساتھ کیسے بات کرنی ہے،اس میسج کی وجہ سے تنویر الیاس نے تقریر کے دوران خرابی کی میر پور جا کر پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم پاکستان کے خلاف گالم گلوچ کی،ہمارے دور میں عمران کے ساتھ شدید اختلاف رہے لیکن کشمیر کے ساتھ پاکستان کے رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیا
اس موقع پر عطا تارڑ نے کہاکہ عمران نیازی کی جماعت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا پہلے کسی کی جرات نہیں ہوتی تھی لیکن عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد کشمیر کو بیچ دیا،سنٹورس کا مالک کچھ تحفے بنی گالہ پہنچاتا ہے اور وزارت اعظمی کی بولی لگاتا ہےاس ایک شخص نے کس عمران خان کو رشوت کا پیسہ دے کر جب وزارت اعظم خریدی تو کشمیر کی سیاست کا بیڑا غرق ہوگیاکل کا واقع صرف الیکشن میں شکست کی وجہ سے ہےاس نے یہ ایسا کیا ہے کہ میں الیکشن تو ہار گیا لیکن وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ایسا کیا مجھے شاباشی دیںلوکل باڈیز کی سیٹوں کے نمبر آپ کے پاس نہیں ہیںکل پوری دنیا میں مزاق بنا کے یہ لوگ آپس میں لڑتے ہیںوزیر اعظم آزاد کشمیر کو ڈھوپ کے مر جانا چاہیے۔تاج ریسیڈیشیا ا ور سنٹورس کی این او سی کے لیے آپ وزیراعظم پاکستان کو پریشرائزکریںسنٹورس کو آگ لگنے سے پہلے 4 شوکاز نوٹس بھیجے گیےآپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ آپ وزیراعظم پاکستان کے سامنے توں تکرار کریںاگر ہمیں پارٹی لیڈر کی اجازت ہو تو ہم سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد میں گھسنے نہ دیں ۔